آندھراپردیش
کالج کے طلبا کا ساتھی پربے رحمی سے حملہ۔اے پی میں خوفناک واقعہ
اس انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حملہ کی شدت کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے تاکہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں طلبا کے درمیان ہونے والے ایک خوفناک تصادم نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق گنٹور کے وڈلاموڈی میں واقع ایک کالج کے تقریباً 5سے 6طلبا نے اپنے ہی ایک ساتھی طالب علم پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے طالب علم کو زمین پر گرا کر بے دردی سے لاتوں اور گھونسوں کا نشانہ بنایا، اور حد تو یہ ہے کہ اسے لوہے کی سلاخوں سے بھی بری طرح پیٹا گیا۔
شدید تشدد کی وجہ سے متاثرہ طالب علم موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا جسے دیکھ کر حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔
اس انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حملہ کی شدت کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے تاکہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔