حیدرآباد

راجہ سنگھ کی دھمکی کے بعد کامیڈین ڈینیل فرنانڈیز کاشومنسوخ

بتایا جاتاہے کہ حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی دھمکی کے بعد فرنانڈیز نے اپناکامیڈین شومنسوخ کردیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق جوبلی ہلز پولیس نے اس بات کی توثیق کی ایم ایل اے کی دھمکی کے حوالہ سے شوکومنسوخ کردیاگیا۔

حیدرآباد: اب یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں رہی کہ کامیڈین اسٹانڈاپ شوزمنسوخ ہوجائیں۔ دائیں بازوکے گروپس کے احتجاج کے بعد سال 2022 میں بنگلورومیں کامیڈین منور فاروقی کا شومنسوخ کردیاگیا تھا‘ مگراب کا میڈین ڈینیل فرنانڈیز کا کامیڈین شو جو حیدرآباد میں شیڈول کے مطابق 29 جون کو 4بجے شام مقرر تھا منسوخ کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
پارٹی وفاداری کی تبدیلی کے تعلق سے اطلاعات کی تردید: ایٹالہ راجندر
ریونت ریڈی کے خلاف کوئی شخصی ریمارکس نہیں کئے: ای راجندر

بتایا جاتاہے کہ حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی دھمکی کے بعد فرنانڈیز  نے اپناکامیڈین شومنسوخ کردیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق جوبلی ہلز پولیس نے اس بات کی توثیق کی ایم ایل اے کی دھمکی کے حوالہ سے  شوکومنسوخ کردیاگیا۔ ڈینیل فرنا نڈیز کا شو”آپ مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہو“ 29 جون کو4بجے شام جوبلی ہلز کے ہرٹ کپ کافی میں منعقد شدنی تھا مگر اسے منسوخ کردیاگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے قبل ازیں جین برادری کا مذاق اڑنے پر ڈینیل فرنانڈیز پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔

بی جے پی قائد نے ساوتھ فرسٹ کے حوالہ سے کہاکہ بقرعید کے موقع پر ڈینیل نے جین برادری کا مذاق اڑایا تھا اور جین برادری کے خلاف خراب لطیفہ گوئی کی تھی۔جین برادری کے لوگوں نے مسلمانوں کا لباس پہن کر بقرعید کے موقع پر مویشیوں (بھیڑبکریوں) کی (قربانی کے لئے)فروخت روکنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے مزید دھمکی دی کہ”میں آپ کویاددلانا چاہتا ہوں کہ ہفتہ کے روز شہر کے بنجارہ ہلز میں آپ کا شوہے نا؟۔“آپ (کامیڈین) کے حق میں بہتریہی رہے گا کہ آپ اپنا سومنسوخ کردیں بصورت دیگر ہمارے کارکن وہاں پہونچ کر آپ کو شدید زدوکوب کریں گے۔

آپ کو تلنگانہ آنے سے قبل 50بارسوچناپڑے گا۔شوکی منسوخی کے بعد کامیڈین ڈینیل فرنانڈیز نے ویڈیو بیان جاری کیا۔انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعہ کہاکہ عوامی جذبات کومجروح کرنے والی ویڈیوز کوہٹادیاگیاہے اور میں نے اس سے قبل معذرت خواہی کی پوسٹ بھی کی تھی۔

 تاہم اس کے باوجود ہمیں بدستور دھمکی آمیز فون کالس‘پیامات اورای میل وصول ہورہے ہیں۔ ہمیں تشدد کانشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میرے سامعین‘عملہ اور میری حفاظت کی ضمانت دینے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے جین برادری سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

a3w
a3w