حیدرآباد
چین میں منعقد شدنی ورلڈ اکنامک فورم کی سمٹ میں کے ٹی آر مدعو
یہ اجلاس 27 سے29 جون چین کے شہر پتانجن میں منعقد ہوگا۔ کے ٹی آر کے دفتر سے جمعرات کے روز جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برنڈے نے فورم کی سمٹ میں شرکت کے لئے کے ٹی آر کو دعوت عامہ روانہ کیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی وصنعتیں کے تارک راما راؤ کو جون میں چین میں منعقد شدنی ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کے 14ویں سالانہ اجلاس ”نیو چمپئن“ میں مدعو کیا گیا ہے۔
یہ اجلاس 27 سے29 جون چین کے شہر پتانجن میں منعقد ہوگا۔ کے ٹی آر کے دفتر سے جمعرات کے روز جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برنڈے نے فورم کی سمٹ میں شرکت کے لئے کے ٹی آر کو دعوت عامہ روانہ کیا ہے۔
کے ٹی آر، تلنگانہ انٹر پرنری شپ کو فروغ، اختراعات اور ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن پر اظہار خیال کریں گے۔ اس سمٹ میں دنیا بھر سے بزنس، سرکاری، سیول سوسائٹی، تعلیم اور بین الاقوامی تنظیموں کے کم وبیش 1500 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔