بھارت

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نئی قیمتیں جاری

یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ یکم فروری 2024 کو، یعنی بجٹ کے دن، کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 14 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: مارچ  کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آج یعنی یکم مارچ 2024 کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت آج سے دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ یکم فروری 2024 کو، یعنی بجٹ کے دن، کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 14 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

معلومات کے مطابق سرکاری تیل کمپنیوں انڈین آئل (آئی او سی)، بھارت پیٹرولیم (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم (ایچ پی سی ایل) کی جانب سے 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر 25.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کی پہلی تاریخ یکم مارچ 2024 یعنی جمعہ سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

نئی شرح کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 1,769.50 روپے بڑھ کر 1795 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں 19 کلو کے سلنڈر کی قیمت 1723.50 روپے سے بڑھا کر 1749 روپے ہو گئی ہے۔

 وہیں کولکتہ میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1887 روپے سے بڑھ کر 1911 روپے اور چنئی میں اب یہ 1937 روپے سے بڑھ کر 1960.50 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر یعنی 14 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں گزشتہ 6 ماہ سے مستحکم ہیں۔ اسے آخری بار 30 اگست کو تبدیل کیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت دہلی میں 903 روپے، کولکتہ میں 929 روپے، ممبئی میں 902.50 روپے اور چنئی میں 918.50 روپے ہے۔