دہلی

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 39 روپے مہنگا

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو مختلف عوامل جیسے کہ خام تیل کی قیمتیں اور عالمی منڈیوں میں کرنسی کی شرح تبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کرتی ہیں ۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے 19 کلوگرام کمرشل ککنگ گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

اس اضافے کے ساتھ، یکم ستمبر 2024 سے دہلی میں 19 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1691.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سال جولائی کے شروع میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 30 روپے فی سلنڈر کی کمی کی تھی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو مختلف عوامل جیسے کہ خام تیل کی قیمتیں اور عالمی منڈیوں میں کرنسی کی شرح تبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کرتی ہیں ۔واضح رہے کہ 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر عام طور پر ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی دکانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

a3w
a3w