تہواروں سے پہلے حیدرآباد میں 12 مقامات پر اچانک کارروائی
حیدرآباد میں تہواروں کے سیزن سے قبل تلنگانہ سیف فوڈ ونگ نے فینی تیار کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 مقامات پر اچانک معائنہ کیا۔ یہ کارروائی گوول گڈہ، ملک پیٹ، زیاغوڑہ اور بدنگ پیٹ کے علاقوں میں کی گئی۔
حیدرآباد میں تہواروں کے سیزن سے قبل تلنگانہ سیف فوڈ ونگ نے فینی تیار کرنے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 مقامات پر اچانک معائنہ کیا۔ یہ کارروائی گوول گڈہ، ملک پیٹ، زیاغوڑہ اور بدنگ پیٹ کے علاقوں میں کی گئی۔ فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے فینی کی تیاری کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی ہیں۔
معائنے کے دوران کئی یونٹس میں کارکن بغیر ٹوپی اور دستانوں کے کام کرتے ہوئے پائے گئے، جبکہ بعض کارکن گندے کپڑوں میں پسینہ بہاتے ہوئے فینی تیار کررہے تھے۔ عہدیداروں نے یہ بھی پایا کہ خام مال اور تیار شدہ فینی کو براہ راست فرش پر رکھا گیا تھا، جس سے غذائی اشیا کے آلودہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کے مطابق کئی یونٹس میں ایف ایس ایس اے آئی اور دیگر لازمی لائسنس بھی نمایاں طور پر آویزاں نہیں کیے گئے تھے۔ عہدیداروں نے یونٹس میں صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ تہواروں کے پیش نظر غذائی اشیا کی تیاری اور فروخت کے مقامات پر معائنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔