دہلی

راہول گاندھی کے خطاب کا سوامی وویکانند کی تقریر سے تقابل (ویڈیو)

راہول گاندھی نے جیسے ہی بھگوان شیوا کا پوسٹر لہرایا‘ دوسری جانب افراتفری مچ گئی۔ پون کھیڑا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی‘ہندوآستھا اور آئیڈیالوجی کو محدود کرناچاہتی ہے۔ ہندو آستھا کسی بھی فرد یا ادارے سے بہت بڑی ہے۔

نئی دہلی: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کی مرکز پر برہمی کی بی جے پی قائدین نے مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کھیڑا کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

دوسری جانب کانگریس نے حسب توقع اپنے قائد کا پوری قوت سے ساتھ دیا ہے اس نے ہندو مت اور ہندو عقیدہ کے آئیڈیا پر راہول گاندھی کی دھواں دھار تقریر کی مدافعت کی ہے۔

کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے دن کہا کہ راہول گاندھی کی زور دار تقریر نے سرکاری بنچس کو ہلاکر رکھ دیا کیونکہ اس تقریر میں بی جے پی والوں کو آئینہ دکھادیاگیاجو خود کو ہندو دھرم کے مسیحا کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے راہول گاندھی کی تقریر کا تقابل کئی سال قبل شکاگو میں کی گئی سوامی وویکانند کی تقریر سے کیا۔ کانگریس ترجمان نے کہاکہ راہول گاندھی نے ان لوگوں کو آئینہ دکا دیا جو خود کو ہندو مذہب کا ٹھیکہ دار بتاتے ہیں۔

راہول گاندھی نے جیسے ہی بھگوان شیوا کا پوسٹر لہرایا‘ دوسری جانب افراتفری مچ گئی۔ پون کھیڑا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی‘ہندوآستھا اور آئیڈیالوجی کو محدود کرناچاہتی ہے۔ ہندو آستھا کسی بھی فرد یا ادارے سے بہت بڑی ہے۔

بی جے پی پر مذہب کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلانے کاالزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی نے بی جے پی والوں کا جھوٹ بے نقاب کردیا جس سے وہ بوکھلا گئے۔ پون کھیڑا نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئی دریائے گنگا کا بہاؤ روکنے کی سوچ سکتاہے۔ کیا کوئی ہندو آستھا پر بندش لگاسکتاہے۔

یہ آئیڈیا کسی کتاب رسم و راج‘آستھا اور مذہب تک محدود نہیں ہوسکتا۔ ہم ہندو آئیڈیا لوجی کو بی جے پی کی تنگ نظری میں قید ہونے نہیں دیں گے۔ راہول گاندھی نے کل اپنی تقریر میں اسلام‘عیسائیت‘بدھ مت‘سکھ مت اور جین مت کی تعلیمیات کا حوالہ دیاتھا۔انہوں نے بے خوف ہونے پر زو ردیاتھا۔

a3w
a3w