حیدرآباد

حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ

حلقہ ملک پیٹ کے مجلسی رکن اسمبلی احمد بلعلہ نے ایوان اسمبلی میں حیدرآباد‘ سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں رات 11 بجے پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو سختی کے ساتھ بند کروانے کا مسئلہ زیر بحث لایا

حیدرآباد: حلقہ ملک پیٹ کے مجلسی رکن اسمبلی احمد بلعلہ نے ایوان اسمبلی میں حیدرآباد‘ سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں رات 11 بجے پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو سختی کے ساتھ بند کروانے کا مسئلہ زیر بحث لایا

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

اور کہا کہ سابق میں ہوٹلوں کو ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت تھی۔ اب جبکہ حیدرآباد میں تجارتی‘ سیاحتی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں۔

لوگ نائیٹ شفٹ میں کام کرتے ہیں۔ حکومت کی تبدیل کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں میں اضافہ ہوچکاہے۔ انہوں نے حکومت سے رات ایک بجے تک ہوٹلوں کو کھلی رکھنے کی اجامت دینے کا مطالبہ کیا۔

احمد بلعلہ نے کنٹراکٹ پر خدمات انجام دینے والی نرسیس کے ساتھ ناانصافی کی شکایت کی اور کہا کہ زونس کی سطح پر کنٹراکٹ نرسیس کا تقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر کومٹ ریڈی نے ممکنہ اقدام کرنے کا تیقن دیا۔

a3w
a3w