دہلی

بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت کی ہے۔ اُس نے بھگوا جماعت پر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت کی ہے۔ اُس نے بھگوا جماعت پر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

شکایت میں کہا گیا کہ بی جے پی نے سوشیل میڈیا پر ایک جھوٹا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں گڑھے والی سڑکوں کو دہلی کی سڑکیں بتایا گیا ہے، جبکہ اصل میں یہ سڑکیں ہریانہ کے فریدآباد کی ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی سوشیل میڈیا چینلز پر غلط جانکاری دے رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے الزام پر بی جے پی کی طرف سے فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔