حیدرآباد

حیدرآباد میں ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے 25سال کی تکمیل، آئی ٹی ملازمین نے چندرابابو کی ستائش کی

ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے لیے چندرا بابو کی کوششوں کی سافٹ ویئر ملازمین اور آئی ٹی پیشہ ور افراد نے ستائش کی۔ ان کی تصویر والے لوگو کی نقاب کشائی انجام دی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے آئی ٹی ملازمین نے شہرمیں ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے 25سال کی تکمیل پرتلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی چندرابابونائیڈو کی ستائش کی۔ ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر سلور جوبلی تقریب منائی گئی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

ہائی ٹیک سٹی کے قیام کے لیے چندرا بابو کی کوششوں کی سافٹ ویئر ملازمین اور آئی ٹی پیشہ ور افراد نے ستائش کی۔ ان کی تصویر والے لوگو کی نقاب کشائی انجام دی گئی۔

اس موقع پر شرکا نے اس احساس کااظہار کیا کہ چندرا بابو ایک ایسے شخص ہیں جو دنیا میں ایک منفرد شہر بنانا چاہتے تھے۔

چندرابابو کی بنیاد کی وجہ سے اب حیدرآباد ایک ترقی یافتہ شہر ہے۔ 1998 میں چندرابابونے ہائی ٹیک سٹی کا قیام عمل میں لایا تھا۔

یہاں کی آئی ٹی صنعت کی ترقی کی وجہ یہ ہائی ٹیک سٹی ہے۔ حیدرآباد میں مائیکروسافٹ کمپنی کا قیام بھی اسی کے حصہ کے طورپر کیاگیا ہے۔ اس کمپنی کے بعد دیگرکمپنیاں حیدرآباد میں قائم کی گئیں۔