صحت

روبوٹ کی مدد سے پیچیدہ گال بلیڈر سرجری

ڈاکٹر جین نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا سی ٹی اسکین اور پیٹ کا اسکین کیا گیا اور روبوٹ کی مدد سے اس کے گال بلیڈر کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نئی دہلی: دہلی کے ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے روبوٹ کی مدد سے گال بلیڈر کی پیچیدہ سرجری کی ہے۔ ڈاکٹر پردیپ جین، پرنسپل ڈائریکٹر اور روبوٹک لیپ جی آئی آنکولوجی، بیریاٹرک اور منیمل انویسیو سرجری شعبہ کے سربراہ، فورٹس ہسپتال شالیمار نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک 36 سالہ خاتون کا گال بلیڈر اردگرد کی چھوٹی اور بڑی آنتوں میں بری طرح الجھا ہوا تھا اوربائل ڈکٹ بھی پھنس گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹروں کیلئے ‘کلینک ٹو کیمرہ’ – ایک منفرد ویڈیو بوٹ کیمپ کا اعلان
پریتی یورولوجی میں ہندوستان کی پہلی کی ہول سرجری کے ذریعہ دونوں یورٹرز کی کامیاب تبدیلی
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

ڈاکٹر جین نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا سی ٹی اسکین اور پیٹ کا اسکین کیا گیا اور روبوٹ کی مدد سے اس کے گال بلیڈر کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر خاتون کا بروقت علاج نہ کیا گیا ہوتا تو گال بلیڈر ارد گرد کے اعضاء سے چپک سکتا ہے۔ اس کے پتے کی دیوار بھی سخت ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہاکہ "ہم نے اس کی روبوٹک سرجری کامیابی سے کی۔ روبوٹک کی مدد سے چلنے والی سرجری خاص طور پر اس جیسے پیچیدہ اور چیلنجنگ طریقہ کار کے لیے کافی امکانات رکھتی ہے۔ ,

انہوں نے کہا کہ روایتی سرجری کے مقابلے روبوٹک سرجری بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں استعمال کے لیے لچکدار آلات کے ساتھ ساتھ بائل ڈکٹ کے درست تصور کے لیے ماہرانہ تکنیک کا بھی فائدہ ملتا ہے۔