حیدرآباد

مرزا رحمت بیگ‘ مجلس کے ایم ایل سی امیدوار

اپنے ٹوئٹ میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ مرزا رحمت بیگ مجلس کے ایم ایل سی امیدوار ہوں گے۔ میں سبکدوش ہونے والے ایم ایل سی سید امین الحسن جعفری صاحب سے مجلس کی قابل قدر خدمات کے لیے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے آئندہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے مرزا رحمت بیگ کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ مجلس کے صدر اسد الدین اویسی نے آج ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
دہلی کی غلامی چاہئے یا کے سی آر کی ترقی، راے دہندوں کو فیصلہ کا مشورہ

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ مرزا رحمت بیگ مجلس کے ایم ایل سی امیدوار ہوں گے۔ میں سبکدوش ہونے والے ایم ایل سی سید امین الحسن جعفری صاحب سے مجلس کی قابل قدر خدمات کے لیے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

 انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم ان کے تجربہ اور دانش سے استفادہ کرتے رہیں گے۔“رحمت بیگ ایک عرصہ سے مجلس سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں راجندر نگر اسمبلی حلقہ سے وہ ناکام مقابلہ کرچکے ہیں۔ وہ گوشہ محل حلقہ کے انچارج بھی رہے۔