تلنگانہ

بی آر ایس کے سلسلہ وار اجلاسوں کا اختتام

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے سلسلہ وار اجلاسوں کا اختتام عمل میں آیا جس میں گذشتہ تقریبا 16دنوں تک تلنگانہ اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ہوئی شکست کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی گئی

حیدرآباد : تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے سلسلہ وار اجلاسوں کا اختتام عمل میں آیا جس میں گذشتہ تقریبا 16دنوں تک تلنگانہ اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ہوئی شکست کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی گئی اور ساتھ ہی پارٹی کے داخلی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

اس سلسلہ میں حلقہ نلگنڈہ کے آخری اجلاس سے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگذارصدر تارک راما راو نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی، وزیراعلی ریونت ریڈی کے کندھوں پر بندوق رکھتے ہوئے کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بی آرایس کے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ دونوں جماعتوں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سازباز کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے بی آرایس کے کارکنوں کے رول کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے بعد بی آرایس کے کارکنوں نے پارٹی کو ہمت دی۔

یہ کہتے ہوئے کہ پارٹی کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کو کافی حمایت حاصل ہے، انہوں نے کہاکہ کئی افراد نے پہلے ہی کانگریس سے فاصلہ بنالیا ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زوردیا کہ وہ پارٹی کومستحکم کرنے کیلئے خود کو دوبارہ وقف کردیں۔