تلنگانہ

محبوب آباد میں ایک مقام پر کالاجادو

پولیس نے شواہد کو جمع کیا۔اس واقعہ سے علاقہ میں رہنے والوں میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ حرکت کس کی ہے؟

حیدرآباد: کئی طرح کے بیداری پروگراموں کے باوجود، ہنوز کئی افراد اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے توہم پرستی اورکالاجادو میں یقین رکھتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے دورناکل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ڈھونگی بابا گرفتار
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

ذرائع کے مطابق ضلع کے باپوجی نگر میں بعض نامعلوم افراد نے ایک مقام پر کالاجادو کیا۔ مقامی افراد کو ایک کھلے مقام سے انسانی کھوپڑی، لیمو،سندور اور ہلدی دستیاب ہوئی۔

ان تمام چیزوں کو دیکھ کر پریشان مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے شواہد کو جمع کیا۔اس واقعہ سے علاقہ میں رہنے والوں میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ حرکت کس کی ہے؟

a3w
a3w