بین الاقوامی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسلامو فوبیا کاروائیوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گوٹریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عدم رواداری، تشدد اور اسلام و فوبیا کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان معاشرے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیام عید
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس

اقوام متحدہ کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گوٹریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

بیان کے مطابق گوٹریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل”مذہبی منافرت ،امتیازی سلوک، دشمنی اور تشدد کا باعث بننے والی نفرت کے خلاف جدوجہد” قرارداد پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کرتی رہے گی۔ "

گوٹریس کے مسلم کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دینے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ، "سیکرٹری جنرل عدم برداشت، تشدد اور اسلامو فوبک کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو تناؤ کو بڑھاتے اور امتیازی سلوک اور بنیاد پرستی کو جنم دیتے ہیں۔”

a3w
a3w