حیدرآباد

دہلی میں کانگریس وبی جے پی کی کُشتی‘ ریاست میں دوستی، کے ٹی آر کا ریمارک

کے ٹی آر نے یہ دعویٰ کیا کہ کسانوں نے انہیں بتایا کہ کے سی آر کے دورحکومت میں زرعی شعبہ بہترتھا۔حالیہ لوک سبھا الیکشن میں کسانوں نے کانگریس کوسبق سکھایا ہے۔ کانگریس اندرون 100یوم 1.67 کروڑ لٹرکیوں کو ہرماہ 2500روپے دینے کے وعدہ کوپورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حیدرآباد: بی آرایس پارٹی کے کارگزار صدر کے تارک راماراؤ نے آج مرکزکی بی جے پی اور ریاست تلنگانہ کی کانگریس حکومتوں کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا اورالزام عائد کیا کہ یہ دونوں جماعتیں دہلی میں کشتی کرتی ہیں اور تلنگانہ میں مل جل کر کام کرتی ہیں‘منگل کے روز سرسلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت‘پیشروبی آرایس حکومت کی جانب سے کئے گئے اچھے کاموں کومنسوخ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

 ریونت ریڈی کی حکومت‘نئے اضلاع کو ختم کرناچاہتی ہے اوراس کے ساتھ ریاست سے بی آرایس کے سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے اچھے کاموں کوختم کرنے کی مساعی انجام دے رہی ہے۔

کانگریس حکومت نے 6گارنیٹز کونافذ نہیں کیا اورریاستی حکومت یہ کہتے ہوئے کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے کہ وہ رعیتوبھروسہ اسکیم کو نافذکرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کسانوں کے قرض معافی اسکیم کولاگو کرنے کے لئے تاریخ کوتبدیل کرتے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ کسانوں نے انہیں بتایا کہ کے سی آر کے دورحکومت میں زرعی شعبہ بہترتھا۔حالیہ لوک سبھا الیکشن میں کسانوں نے کانگریس کوسبق سکھایا ہے۔ کانگریس اندرون 100یوم 1.67 کروڑ لٹرکیوں کو ہرماہ 2500روپے دینے کے وعدہ کوپورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ریاست میں آبی بحران سنگین ہوگیاہے۔

اب خواتین کوحصول آب کیلئے سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 5ماہ کے دوران کانگریس حکومت سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حالیہ الیکشن میں پیراشوٹ قائدین کو کانگریس ٹکٹ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے بی جے پی امیدواروں کوکامیاب بنانے کی کوشش کی ہے۔ کے ٹی آر نے یہ الزام عائد کیا۔