دہلی

کانگریس نے مہاراشٹر کیلئے مزید 23 امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے آج مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

 انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھوساول سے ڈاکٹر راجیش توکارام منوالکر، جلگاؤں جموں سے ڈاکٹر مسز سواتی سندیپ واکیکر، اکوٹ سے مہیش گنگانے، وردھا سے شیکھر پرمود بابو شینڈے، ساونر سے محترمہ انوجا سنیل کیدار، ناگپور ساؤتھ سے گریش کرشنا راؤ پانڈو، کماٹھی سے سریش یادو راؤ بھوہر، بھنڈارا (محفوظ) سے محترمہ پوجا گنیش تھاوکر،

 ارجنیمورگاؤں (ریزرو) سے دلیپ وامن بنسوڈ، آم گاؤں (ایس ٹی) سے راجکمار لوٹوجی پورم، رالےگاؤں سے پروفیسر وسنت چنڈوجی پورکے، یوتمال سے انل بالا صاحب شنکر راؤ مانگلکر، ارنی ایس ٹی سے جتیندر شیواجی موگھے، عمرکھیڈ (ریزرو) سے صاحب راؤ دتا راؤ کامبلے، جالنا سے کیلاش کشن راؤ گورنتیال، اورنگ آباد ایسٹ سے مدھوکر کرشن راؤ دیشمکھ، بسائی سے وجے گووند پاٹل،

 کھنڈیولی ایسٹ سے کالو بڈھیلیا، چارکوپ سے یشونت راؤ جے پرکاش سنگھ سیئوم، کولیواڑہ سے گنیش کمار یادو، شری رام پور سے ہیمنت اوگلے، نیلنگا سے ابھے کمار ستیش کمار سالونکے، سرول سے گنپتراؤ اپاراو پاٹل کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔