دہلی

امیٹھی اور رائے بریلی کے کانگریس امیدواروں کا 24 گھنٹوں میں اعلان

امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا نشستوں پر بڑھتے سسپنس کے بیچ کانگریس نے چہارشنبہ کے دن زور دے کر کہا کہ ”کوئی بھی ڈرا ہوا نہیں ہے“ اور اس معاملہ میں فیصلہ کا اعلان آئندہ 24-30 گھنٹوں میں ہوجائے گا۔

نئی دہلی: امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا نشستوں پر بڑھتے سسپنس کے بیچ کانگریس نے چہارشنبہ کے دن زور دے کر کہا کہ ”کوئی بھی ڈرا ہوا نہیں ہے“ اور اس معاملہ میں فیصلہ کا اعلان آئندہ 24-30 گھنٹوں میں ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کو امیٹھی اور رائے بریلی کے امیدواروں کو قطعیت دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

انہوں نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے توقع ہے کہ اگلے 24-30 گھنٹوں میں کانگریس صدر قطعیت دے دیں گے اور ان کے فیصلہ کا اعلان ہوجائے گا۔

یہ پوچھنے پر کہ تاخیر کیوں ہورہی ہے اور آیا کانگریس راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو میدان میں اتارنے سے خوفزدہ ہے‘ جئے رام رمیش نے کہا کہ کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔

انہوں نے پوچھا کہ آیا بی جے پی نے رائے بریلی سے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا؟ اسمرتی ایرانی موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ کوئی بھی ڈرا ہوا نہیں ہے۔ بات چیت جاری ہے‘ 3 مئی تک وقت ہے۔ کانگریس صدر کو اختیار دے دیا گیا۔