کھیل

ریشبھ پنت کی پاکستان کیخلاف شرکت غیریقینی

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن شروع ہوگیاہے۔ ٹورنامنٹ میں اس وقت وارم اپ اور کوالیفائر میچ کھیلے جارہے ہیں۔

ملبورن: آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن شروع ہوگیاہے۔ ٹورنامنٹ میں اس وقت وارم اپ اور کوالیفائر میچ کھیلے جارہے ہیں۔

اس کے بعد اگلے ہفتے سے سوپر 12 میچ کھیلے جائیں گے جس میں ٹیم انڈیا کو اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے۔ تاہم اس میاچ سے پہلے ٹیم انڈیا کو زبردست جھٹکا لگاہے۔ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو شدید چوٹ لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں پنت ٹانگ پر پٹی باندھے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ پنت خلاف وارم اپ میچ میں بلے بازی کیلئے نہیں آئے تھے۔

وائرل تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پنت کے زخمی ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ میدان کے باہر بیٹھ کر ساتھی کھلاڑیوں سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اور پنت نے ابھی تک انجری کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

ہندوستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کیلئے پنت اور کارتک کی شکل میں دو وکٹ کیپر بلے بازوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیاہے۔ تاہم اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں پنت اور کارتک کے درمیان کس کو شامل کیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں دنیش کارتک نے 14 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ دنیش کارتک نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ اختتام پذیر سیریز میں بھی شاندار بیاٹنگ کی تھی۔ ٹیم انڈیا نے اس وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست دی۔

a3w
a3w