حیدرآبادسوشیل میڈیا

’’ اجی ابا اتی روشنی کائیکو ہے‘‘،چیف سکریٹری کا حیدرآبادی بولی میں انوکھا ٹویٹ

ان کے اس حیرت انگیز ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک شیر اور اس کے بچہ کی ایک کارٹون کی تصویرکو شئیر کیا جس میں شیر کا بچہ اپنے باپ سے خالص حیدرآبادی /دکنی میں پوچھ رہا ہے ”اجی ابا اتی(اتنی) روشنی کائیکو(کیوں) ہے؟۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق عامہ اروند کمار نے آج اپنے انوکھے ٹوئیٹ کے ذریعہ ان کو فالوکرنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم اروند کمار نے خالص حیدرآبادی بولی میں ٹوئیٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
خوشنویسی سے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اور ذوق کی تسکین ہوتی ہے ،ڈان اسکول ملک پیٹ میں عنقریب تربیتی کلاسس کا آغاز
ریاض میں ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفلِ شعر و ادب کا انعقاد
سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں: نویں سالانہ اجلاس سیوا سوسائٹی محبوب نگر
’’سُرورُ القَلب‘‘ کی رسمِ اجراء درگاہ قاضی پیٹ میں انجام
ورنگل میں حضرت سید شاہ افضل بیابانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پر "یونٹی کانفرنس” کا انعقاد

ان کے اس حیرت انگیز ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک شیر اور اس کے بچہ کی ایک کارٹون کی تصویرکو شئیر کیا جس میں شیر کا بچہ اپنے باپ سے خالص حیدرآبادی /دکنی میں پوچھ رہا ہے ”اجی ابا اتی(اتنی) روشنی کائیکو(کیوں) ہے؟“جس پر شیر جواب دیتا ہے ”وہ نامپلی ہے بیٹا نمائش لگی اُدھر“ساتھ ہی مسٹرکمار نے انگریزی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ مشہور نمائش شروع ہوگئی ہے۔

شہرحیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں حال ہی میں کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ہوا ہے۔اس نمائش میں ملک بھر سے تاجر آکر اسٹالس لگاتے ہیں۔یہ کافی قدیم نمائش ہے۔

شہرحیدرآباد کی تاریخی عمارتوں کو اصلی حالت میں واپس لانے، ان کی عظمت رفتہ کی بحالی اور نظام حیدرآباد کے دور کی قدیم سیڑھیوں والی باولیوں کو خوب صورت بناتے ہوئے ان کی پرانی حالت کو واپس لانے کیلئے سرگرم کمار کا انوکھا خالص حیدرآبادی بولی میں ٹوئیٹ تمام کیلئے ایک خوشگوار لمحہ رہا۔سمجھاجاتا ہے کہ مسٹر کمار نے پہلی مرتبہ اس میٹھی بولی میں یہ ٹوئیٹ کیا۔