جرائم و حادثات

چلتی ٹیکسی میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

دونوں ملزمین، جن کی شناخت سلمان شیخ (26) اور ٹیکسی ڈرائیور پرکاش پانڈے کے طور پر ہوئ ہیں انہیں ، جنسی جرائم سے متعلقہ بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبئی: ممبئی میں ایک ذہنی طور پر معذور 14 سالہ لڑکی کو چلتی ٹیکسی میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور اس کی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

دونوں ملزمین، جن کی شناخت سلمان شیخ (26) اور ٹیکسی ڈرائیور پرکاش پانڈے کے طور پر ہوئ ہیں انہیں ، جنسی جرائم سے متعلقہ بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ملبار ہل پولیس اسٹیشن کے مطابق یہ واقعہ 18 ستمبر کو پیش آیا جب متاثرہ لڑکی کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا اور وہ ناراض ہوکر اپنے رشتہ داروں سے ممبئ کے مضافات ملاڈ مالونی نامی علاقے میں ملنے چلے گئ ۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے جنوبی ممبئی سے ملاڈ جانے کے لیے ٹیکسی میں سوار ہوئ نیز سفر کے دوران اسکی ٹیکسی ڈرائیور پانڈے سے دوستی ہو گئی جس کے بعد پانڈے نے اپنے دوست سلمان شیخ کو بھی راستے سے پیک اپ کرکے ٹیکسی میں سوار کیا

پولیس کا مزید کہنا ہیکہ بعد میں دونوں ملزمین نے چلتی ٹیکسی میں متاثرہ لڑکی کی عصمت لوٹی ۔اپنے رشتہ دار کے گھر پہونچ کر متاثرہ نے خالہ کو پورا واقعہ سنایا اور شکایت درج کرائی – سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئ ۔

a3w
a3w