کرناٹک
کرناٹک میں کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کرلیا
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کانگریس کو 224 رکنی اسمبلی میں 123 نشستیں حاصل ہوچکی ہیں، جبکہ اکثریت کے لیے 113 نشستیں درکار ہیں۔

بنگلورو: کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل اکثریت کا ہندسہ حاصل کر لیا ہے اور وہ بڑی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ہفتہ کی شام 1750 بجے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کانگریس کو 224 رکنی اسمبلی میں 123 نشستیں حاصل ہوچکی ہیں، جبکہ اکثریت کے لیے 113 نشستیں درکار ہیں۔ کانگریس دیگر 13 سیٹوں پر آگے ہے۔
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 58 نشستیں جیتی ہیں اور اس کے امیدوار چھ میں آگے ہیں۔ جنتا دل سیکولر نے 19 پر کامیابی حاصل کی ہے اور ایک سیٹ پر آگے ہے۔