سوشیل میڈیامہاراشٹرا

آٹو ڈرائیور نے غصے میں چلتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ (خوش قسمت نوجوان کی ویڈیو دیکھیں)

سڑکوں پر لوگوں کے درمیان ہونے والی ذرا سی تلخ کلامی کسی کی جان بھی لے سکتی ہے۔ سڑک پر ہونے والی بحث کے بعد آٹو رکشہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر گرا دیا۔

ممبئی: سڑکوں پر لوگوں کے درمیان ہونے والی ذرا سی تلخ کلامی کسی کی جان بھی لے سکتی ہے۔ سڑک پر ہونے والی بحث کے بعد آٹو رکشہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر گرا دیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

ڈرائیور کی اس حرکت سے نوجوان کی جان خطرے میں پڑسکتی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سڑک کے بیچ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک آٹو ڈرائیور سے کسی بات پر بحث کررہا تھا یہ سار امنظر اس کے پیچھے گاڑی پر موجود ایک شخص نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

تلخ کلامی کے بعد جب موٹر سائیکل سوار نوجوان جانے لگا تو پیچھے سے آٹو ڈرائیور نے غصے میں چلتی موٹر سائیکل کو سائیڈ سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان بیچ سڑک پر گر پڑا لیکن خوش قسمتی سے پیچھے کوئی گاڑی نہیں تھی جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

نوجوان بڑے حادثہ سے بال بال بچ گیا۔ناظرین نے اپنے کمنٹس میں ڈرائیور کی اس حرکت پر غصے کا اظہار کیا۔

a3w
a3w