کرناٹک

کانگریس نے نڈا اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے خلاف  درج کرائی شکایت

کرناٹک کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر سٹی پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر سٹی پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

کانگریس نے چنڈی گڑھ بی جے پی کے صدر ارون سود کے خلاف مسٹر گاندھی کا ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کرنے پر بھی شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے ترجمان رمیش بابو نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 505(2)، 553(اے)، 120(بی)، 34 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مالویہ نے 17 جون کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر گاندھی ہندوستان سے باہر اپنے دوروں پر ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا ’’ہم نے بی جے پی کے ذریعہ چلائی جارہی جھوٹ کی فیکٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی اس سے بچ گئی ہے کیونکہ یہاں ان کی حکومت تھی۔ اس کے بعد حقائق کی جانچ کرنے والا یونٹ بند کر دیا گیا۔ اب حقائق کی جانچ کرنے والے یونٹ کو مضبوط کیا جائے گا۔ میں (پریانک کھڑگے) پہلے ہی وزیر اعلیٰ سے بات کر چکا ہوں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مسٹر نڈا، مالویہ اور سود جیسے لوگوں کو ان کے اکاؤنٹ سے پھیلائے گئے ’جھوٹ‘ کو ثابت کرنا ہوگا۔

a3w
a3w