تلنگانہ
کمیشن کی چکر میں کانگریس حکومت لڑکیوں کی تعلیم متاثرکررہی ہے:کویتا
انہوں نے کہا کہ کمیشن پر مبنی حکومت جان بوجھ کر فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقیہ فنڈس روک رہی ہے۔کالجوں کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل بعض افراد یہ شرط لگا رہے ہیں
حیدرآباد: بی آرایس کی معطل لیڈر و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے الزام لگایاکہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت کمیشن کے چکر میں لڑکیوں کی تعلیم کو متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن پر مبنی حکومت جان بوجھ کر فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقیہ فنڈس روک رہی ہے۔کالجوں کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل بعض افراد یہ شرط لگا رہے ہیں
کہ اگر 20 فیصد کمیشن دیا جائے تب ہی ری ایمبرسمنٹ کے بقیہ فنڈس جاری کیے جائیں گے۔کمیشن کی خاطر بقیہ فنڈس کئی سالوں سے معطل پڑے ہیں جس کی وجہ سے کئی کالج مالی بحران کا شکار ہو کر بند ہونے کی راہ پر ہیں۔
اگر کالج بند ہو گئے تو کئی لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو جائیں گی۔سوشیل میڈیا پرسرگرم کویتا نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت اندرماں راج لانے کے دعوے کر رہی ہے لیکن درحقیقت لڑکیوں کو تعلیم سے دور کر رہی ہے۔