تلنگانہ

کانگریس حکومت عوام دشمن، غریبوں کے مکانات کا انہدام وزیراعلی کا نشانہ: رام چندر راو

تلنگانہ بی جے پی کے صدر این رام چندر راؤ نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی دشمن قرار دیا ہے۔ ملازمین کے مسائل کے حل کے مطالبہ پر آج حیدرآباد کے دھرنا چوک پر بی جے پی کے زیراہتمام ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر این رام چندر راؤ نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی دشمن قرار دیا ہے۔ ملازمین کے مسائل کے حل کے مطالبہ پر آج حیدرآباد کے دھرنا چوک پر بی جے پی کے زیراہتمام ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رام چندر راؤ نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنے کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرا ایجنسی کے نام پر عام شہریوں کا روزگار چھینا جا رہا ہے اور موسیٰ ندی کے نشیبی علاقوں سمیت کھمم جیسے مقامات پر سینکڑوں خاندانوں کو سڑک پر لا کھڑا کردیاگیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے ساتھ لاپرواہی برت رہی ہے اور ان کے واجبات ادا نہ کر کے انہیں اذیت دے رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف ریاست میں تنخواہوں کے لئے فنڈس کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے تو دوسری طرف نیشنل ہیرالڈ کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کیسے منتقل کئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی وعدوں پر عمل کئے بغیر وہ کس منہ سے ریاست آ رہے ہیں۔