حیدرآباد

خلائی شعبہ میں تاریخ رقم کرنے پر تلنگانہ اسٹارٹ اپس کی ستائش: کے سی آر

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے ہفتہ کے روزتلنگانہ کے دھروااسپیس ٹیک جو حیدرآباد کاایک خانگی اسٹارٹ اپ ہے‘ کے 2نانوسٹلائٹس کو سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے ہفتہ کے روزتلنگانہ کے دھروااسپیس ٹیک جو حیدرآباد کاایک خانگی اسٹارٹ اپ ہے‘ کے 2نانوسٹلائٹس کو سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

چیف منسٹر کے سی آر نے کہاکہ 2 نانو سٹلائٹس تھائی بولٹ۔1اور تھائی بولٹ۔2 کو حیدرآباد کی اسٹارٹ اپ کمپنی نے اسرو کے پی ایل ایس وی کے ساتھ مدارس روانہ کرنا ملک کے انٹرپرینرنگ اسٹارٹ اپس کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔چیف منسٹر نے ایک خانگی شعبہ کے ذریعہ سٹلائٹس کے لانچ کرنے کو ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ اسٹارٹ اپ اور ٹی ہب رکن ”اسکائی روٹ“نے حالیہ دنوں اپناوکرم۔ ایس سٹلائٹ کوخلاء میں بھیجاتھا۔اس کو حیدرآباد کی خانگی اسکائی روٹ کمپنی نے سٹلائٹ لانچ کرتے ہوئے ملک کی پہلی خانگی کمپنی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

چیف منسٹر نے کہاکہ ان تجربات کے ذریعہ حیدرآباد۔ اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے ہندوستانی خلائی شعبہ میں خانگی کمپنیوں کے لئے دروازے کھول دیئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں لانچ وکرم۔ایس اور آج ہفتہ کے روز تھائی بولٹ۔1اور تھائی بولٹ۔2 سٹلائٹس کو خلاء میں روانہ کرتے ہوئے خانگی راکٹس کی لانچنگ کا بہتر طورپرآغاز کیا ہے جس کا مقصد عالمی خلائی معلیت میں ہندوستان کی شراکت داری میں اضافہ کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں سٹلائٹس کی کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کرنے سے دنیا بھرمیں تلنگانہ کے لئے اعزازہے۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے اسکائی روٹ اور دھروااسپیس اسٹارٹ اپس کے نمائندوں کوجنہوں نے ٹی ہب کی حوصلہ افزائی کی ہے‘مبارکباددی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کواسی جذبہ کے ساتھ کام کرنے اور اپنی صلاحیتوں کوملک کی ترقی میں برؤے کار لانے کا مشورہ دیا اور کہاکہ تلنگانہ کی حکومت ہمیشہ نوجوان مرد وخواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ریاست کے نوجوان قائد و ریاست کے وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ‘ سینئر عہدیداروں اورٹی ہب کے اسٹاف کو مبارکباددی جنہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتو ں جوسائنس وٹکنالوجی کواپنا شوق بنالیا ہے نکھارنے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔