حیدرآباد

جنوری 2024 کے پہلے ہفتہ میں کانگریس کی حکومت قائم ہوجائے گی: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت کے دن قریب ہیں، وہ مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو مخالف تمام طاقتوں کو متحدہوکر کانگریس کی حمایت کرنی چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے یقین ظاہر کیا کہ جنوری 2024 کے پہلے ہفتہ میں ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سب سے پہلے دستخط پوڈو اراضیات کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

ریاست کے جنگلات کے علاقوں میں بڑے پیمانہ پر ان پوڈو اراضیات پر قبائلی، کاشت کرتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت کے دن قریب ہیں، وہ مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو مخالف تمام طاقتوں کو متحدہوکر کانگریس کی حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کے غداروں کو کابینہ میں 90 فیصد عہدے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی سے جیت کر حکمراں پارٹی میں شامل ہونے والے 12 ایم ایل اے کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ریونت ریڈی نے ریاست میں 3,000 شراب کی دکانیں قائم کرنے پر وزیراعلی پر تنقید کی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اب تک قرضہ معاف نہ ہونے کی وجہ سے کسان مقروض ہیں۔