تلنگانہ

کانگریس حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی: وزیر ریونیو تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے گی،حالانکہ پیشرو بی آرایس حکومت نے ریاست کو قرضوں میں مبتلاکردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے گی،حالانکہ پیشرو بی آرایس حکومت نے ریاست کو قرضوں میں مبتلاکردیا۔

متعلقہ خبریں
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

انہوں نے عوامی حکمرانی پروگرام کے موقع پر ایک تلگونیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ ضمانتوں کے نفاذ کے ایک حصہ کے طور پر شروع کردہ عوامی حکمرانی کے پروگرام کو ریاست بھر میں غیر متوقع ردعمل حاصل ہورہاہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ عوام، کانگریس حکومت سے پُرامید ہیں، اسی لئے وہ اس پروگرام میں مختلف اسکیمات پر عمل کے لئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں وزیراعلی کے طورپر حلف لینے کے اندرون دو گھنٹے کابینہ کا اجلاس طلب کرتے ہوئے 6ضمانتوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔

حکومت بننے کے اندرون دو دن خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ساتھ ہی راجیوآروگیہ شری پروگرام کے تحت کئے جانے والے علاج کی سہولت پر رقم کا اضافہ کیاگیا۔ عوامی حکمرانی پروگرام کے ذریعہ 6جنوری تک درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔