دہلی

کانگریس نے سنیل کانوگلو کو 2024 کی لوک سبھا مہم سنبھالنے کی ذمہ داری دے دی

سنیل نے حال ہی میں صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے کی قیامگاہ پر ایک میٹنگ میں شر کت کی تھی جس میں جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کی مواصلاتی ٹیم کے ارکان بھی شریک تھے۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے اہم انتخابات سے قبل کانگریس کے حکمت عملی ساز سنیل کانوگلو کو پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کو سنبھالنے اور اس کی سوشل میڈیا مہم کی دیکھ بھال کرنے کی بھی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانوگلو نے کرناٹک اور تلنگانہ میں پارٹی کی جیت میں اہم رول ادا کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانوگلو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کی نگرانی کرنے ایک وار روم بھی قائم کریں گے۔ اس کے علاوہ انہیں ہریانہ میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی سنبھالنے کا کام بھی تفویض کیاگیاہے۔

 سنیل نے حال ہی میں صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے کی قیامگاہ پر ایک میٹنگ میں شر کت کی تھی جس میں جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کی مواصلاتی ٹیم کے ارکان بھی شریک تھے۔

انہوں نے دو مرتبہ کانگریس کے وار روم کا بھی دورہ کیا اور وینو گوپال کے علاوہ مواصلاتی انچارج جئے رام رمیش‘ پون کھیڑا اور سپریہ شرناٹے کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی۔

 کانگریس کیمپ  میں آنے سے پہلے سنیل نے کئی مرتبہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ساتھ میٹنگ کی تھی تاکہ اس کی انتخابی مہم چلا سکیں۔

 بہر حال سنیل نے کانگریس میں شامل ہوتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا اور جلد ہی انہیں انتخابی حکمت عملی کمیٹی کا صدر نشین بنادیاگیا۔ سنیل کو گزشتہ سال مئی میں کانگریس کی صفوں میں شامل کیاگیاتھا اور انہیں سروے تیار کرنے‘انتخابی مہم چلانے‘ امیدواروں کا فیصلہ کرنے اور تلنگانہ میں جیت کی حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ قبل ازیں سنیل نے بی جے پی کی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے لیے کام کیاتھا۔

انہوں نے علحدہ ہونے سے پہلے 2014 میں انتخابی منصوبہ ساز پرشانت کشور کے ساتھ کام کیاتھا۔ انہوں نے یوپی میں بی جے پی کے لیے کام کیاتھا اور بتایا جاتاہے کہ 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کی شاندار کامیابی میں اہم رول ادا کیاتھا۔ سنیل کانوگلو راہول گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑو یاترا کے لیے حمایت حاصل کرنے کے ذمہ دار تھے۔

a3w
a3w