دہلی

کانگریس ایک ملک، ایک الیکشن کی شدید مخالف

کانگریس نے ملک میں بہ یک وقت انتخابات کی مخالفت کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ یہ وفاقیت کی ضمانتوں اور دستور کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے ملک میں بہ یک وقت انتخابات کی مخالفت کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ یہ وفاقیت کی ضمانتوں اور دستور کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ایک ملک ایک الیکشن، سبھی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد
ایک ملک ایک الیکشن کمیٹی کی 23 ستمبر کو میٹنگ
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کی پارٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یہ خیال ترک کردیا جائے اور اس کے لئے بنی کمیٹی تحلیل کردی جائے۔

وَن نیشن وَن الیکشن کمیٹی کے سکریٹری کے نام مکتوب میں انہوں نے سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے جو کمیٹی کے سربراہ ہیں‘ گزارش کی کہ وہ اپنی شخصیت اور سابق صدرجمہوریہ کے عہدہ کا مرکزی حکومت کے ہاتھوں ”بے جا استعمال“ ہونے نہ دیں جو دستور اور پارلیمانی جمہورتی کی نفی کرنا چاہتی ہے۔

ملیکارجن کھرگے نے سکریٹری نتن چندرا کو لکھا کہ کانگریس وَن نیشن وَن الیکشن کے خیال کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ یہ خیال ترک کردیا جائے اور کمیٹی تحلیل کردی جائے۔