تلنگانہ
بجلی کے تار کو چھولینے سے انٹرمیڈیٹ طالبعلم کی موت
وہ اور اس کا دوست کھیت میں نئے سال کی تقریب منانے کے بعد گھر واپس ہورہے تھے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: جنگلی جانوروں کو پکڑنے کیلئے لگائی گئی بجلی کی تارکو اتفاقی طور پر چھولینے کے نتیجہ میں ایک انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کاغذنگر ٹاون کے پردھن گاڑوگاوں کے حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق کوسینی گاوں سے تعلق رکھنے والا 18سالہ وشنومردہ پایاگیا۔وہ کل شب اپنے کپاس کے کھیت کو گیا تھا اور بعد ازاں گھر واپس ہورہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
وہ اور اس کا دوست کھیت میں نئے سال کی تقریب منانے کے بعد گھر واپس ہورہے تھے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔