آندھراپردیش

کانگریس پارٹی آندھراپردیش میں بھی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی: سریدھربابو

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھربابو نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس پارٹی آندھراپردیش میں بھی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھربابو نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس پارٹی آندھراپردیش میں بھی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ریاست میں انتخابی مہم شدت کے ساتھ جاری ہے۔ہماری قیادت نے اس مرتبہ کانگریس کے سینئر لیڈروں کو امیدوارکے طورپر اتارا ہے۔

کانگریس پارٹی کی قیادت پر بھروسہ سے یقینی طورپر ہمارے لئے بہتر نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ ہر کوئی تبدیلی چاہتا ہے اور تبدیلی ضرورت بن گئی ہے۔

متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد تلگودیشم پارٹی نے تقریبا پانچ سال تک اُ س ریاست پر حکومت کی تھی،بعد ازاں عوام نے وائی ایس آرکانگریس کو خط اعتماددیا۔

یہ دونوں جماعتیں تقریبا دس برس تک برسراقتدارتھیں۔عوام کا یہ احساس ہے کہ ریاست کی بہبود اورترقی کو نظراندازکیاگیا۔عوام کو یہ بھی بھروسہ ہے کہ کانگریس جو بھی کہے گی اس پر یقینی طورپر عمل کرے گی۔

مرکز میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں جو بھی وعدے کئے گئے ہیں، اس پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔