حیدرآباد
کے سی آر کیخلاف مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کانگریس کا منصوبہ
پی سی سی کے سینئر نائب صدر نرنجن نے میڈیا سے حیدرآباد میں بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو اور سینئر لیڈرہریش راو نے کانگریس پارٹی اورمنشور کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی نے بی آرایس سربراہ وتلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی الیکشن کمیشن سے بی آرایس کے خلاف شکایت کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
پی سی سی کے سینئر نائب صدر نرنجن نے میڈیا سے حیدرآباد میں بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو اور سینئر لیڈرہریش راو نے کانگریس پارٹی اورمنشور کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔
انہوں نے بی آرایس کی جانب سے کئے گئے ریمارکس کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے توہین آمیزریمارکس سے دستبرداری اختیار کی جائے۔