سوشیل میڈیا

آسٹریلیا میں سڑک حادثہ، آندھراپردیش کا طالبعلم ہلاک

روہت پلاڈوگو اس وقت برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اس کی کار جس میں وہ سوار تھا، ایک درخت سے ٹکرا گئی یہ حادثہ، وکٹوریا ریاست میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روہت پلاڈوگو، اعلیٰ تعلیم کیلئے2017 میں آسٹریلیا آیا تھا۔

کنبرا: آسٹریلیا میں آندھرا پردیش کا ایک27 سالہ طالب علم سائی روہت پلاڈوگو اس وقت برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اس کی کار جس میں وہ سوار تھا، ایک درخت سے ٹکرا گئی یہ حادثہ، وکٹوریا ریاست میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روہت پلاڈوگو،  اعلیٰ تعلیم کیلئے2017 میں آسٹریلیا آیا تھا۔

 وہ، آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے موضع پولا کالا ایلم پلی کا رہنے والا تھا۔ ہیرالڈسن نے یہ بات بتائی۔ وکٹوریہ پولیس کا ماننا ہے کہ یہ کار، 3نومبر کو گولبرن وہلی ہائی اے پر شمالی سمت  جارہی تھی کہ ہوم فری وے انٹر چینج کے قریب اچانک سڑک سے اتر گئی اور ایک درخت میں جا پھنسی۔

پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کس وقت پیش آیا دوستوں نے بتایا کہ وہ، اپنی ماں کی کفالت اور آسٹریلیا آنے حاصل کردہ قرض چکا نے کیلئے کام کررہے تھے۔ اس کے والد پہلے ہی گذر چکے ہیں۔ وہ گھر کی کفالت کا واحد ذریعہ تھا۔