حیدرآباد

کانگریس، کسانوں کیلئے لڑنے تیار: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ عہدیدار خریداری کے مراکز میں دھان کی نمی اور معیار کی جانچ کے بعد اس کی خریدی کو یقینی بنارہے ہیں تاہم کسانوں کی شکایت ہے کہ ملرس اناج نہیں لے رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے ٹویٹ کیا کہ کسان سرکاری مشنری اور رائس ملرس کے درمیان پھنساہوا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے سلسلہ میں یقین دہانی کروانے والی مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایک دوسرے پرسیاسی حملے کر رہی ہیں اور جوابی حملوں سے وقت ضائع کیاجارہا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کسانوں کے لیے لڑائی لڑنے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ عہدیدار خریداری کے مراکز میں دھان کی نمی اور معیار کی جانچ کے بعد اس کی خریدی کو یقینی بنارہے ہیں تاہم کسانوں کی شکایت ہے کہ ملرس اناج نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض ملرس کا کہنا ہے کہ اناج کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔