مشرق وسطیٰ

غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلات منقطع

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کاکہناہے کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں مواصلات اور زیادہ تر انٹرنیٹ منقطع کر دیے۔

یروشلم: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کاکہناہے کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں مواصلات اور زیادہ تر انٹرنیٹ منقطع کر دیے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

العربیہ کے مطابق حماس کے میڈیا آفس نے کہا کہ اسرائیل شمالی غزہ میں شدید حملوں کے بعد فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے قتل عام کا ارتکاب کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہا ہے۔

غزہ میں اے ایف پی کے صحافیوں نے تصدیق کی کہ وہ صرف محدود علاقوں میں بات چیت کرنے کے قابل ہیں، جہاں وہ سرحد پار اسرائیلی نیٹ ورکس سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

فلسطینی ٹیلی کام فراہم کنندہ جووال نے علاقے میں ’تمام مواصلاتی خدمات اور انٹرنیٹ کو مکمل طور پر منقطع کرنے‘ کا اعلان کیا ہے۔

جووال نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ‘گذشتہ ایک گھنٹے میں ہونے والی شدید بمباری نے غزہ کو بیرونی دنیا سے ملانے والے باقی تمام بین الاقوامی راستوں کو تباہ کر دیا۔‘

a3w
a3w