دہلی

کانگریس نے کوچنگ سنٹر واقعہ کو انتہائی افسوسناک قراردیا

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دہلی کو بین الاقوامی سطح کا شہر بنایا تھا۔ آج ہندوستان کا دارالحکومت بے حسی کا شکار ہے۔ آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ملک کے دارالحکومت میں اس قسم کا حادثہ رونما ہونا ہم سب کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہول گاندھی، پرینکا گاندھی وڈرا نے قومی دارالحکومت کے پٹیل نگر میں کوچنگ سینٹر میں پانی بھر جانے سے تین طلبہ کی موت کو مجرمانہ لاپروائی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

 انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے کھڑگے نے کہاکہ ’’یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دارالحکومت دہلی میں حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ لاپروائی کی وجہ سے آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے تین نوجوانوں کی جان چلی گئی۔

 ان کے خاندان سے ہماری گہری تعزیت۔ اس سے پہلے یو پی ایس سی کے ایک اور امیدوار کی پٹیل نگر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان چلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے آٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دہلی کو بین الاقوامی سطح کا شہر بنایا تھا۔ آج ہندوستان کا دارالحکومت بے حسی کا شکار ہے۔ آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ملک کے دارالحکومت میں اس قسم کا حادثہ رونما ہونا ہم سب کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

ہمیں اپنے دارالحکومت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ہمارے شہری محفوظ رہیں اور جو لوگ یہاں رہتے ہیں اور آتے ہیں ان کو یہ اعتماد حاصل ہو کہ وہ ملک کے دارالحکومت میں نظر انداز نہیں ہوں گے۔

گاندھی نے کہاکہ "دہلی میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مقابلہ کرنے والے طلباء کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ چند روز قبل بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی تھی۔

میں تمام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انفراسٹرکچر کی تباہی اس نظام کی مشترکہ ناکامی ہے، غیر محفوظ تعمیرات، ناقص ٹاؤن پلاننگ اور ہر سطح پر اداروں کی بے حسی کی قیمت عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ محفوظ اور آرام دہ زندگی ہر شہری کا حق اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

وڈرا نے کہاکہ "دہلی میں ایک کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں پانی بھرنے سے تین طلباء کی موت کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں آنجہانی کی آتما کی شانتی اور سوگوار خاندانوں کے لیے ایشور سے دعاگو ہوں۔

حال ہی میں پٹیل نگر میں بجلی کی زد میں آنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی تھی۔ یہ غفلت اور افراتفری کی انتہا ہے کہ جو بچے دور دور سے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے یہاں آتے ہیں، ان سے ان کی زندگیاں بھی چھینی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ "احتساب کو طے کیا جانا چاہئے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر تعمیر، ہر سرگرمی جو غیر قانونی اور جان لیوا ہو ان علاقوں میں اصلاح کی جانی چاہئے جہاں مسابقتی طلباء رہتے ہیں۔”

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہاکہ ‘ان بچوں کے خلاف ایک بڑا جرم کیا گیا ہے جو اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے دہلی آئے تھے۔ اس کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو پیسے کمانے کے لیے غیر قانونی اور غیر محفوظ تعمیرات کر کے نوجوانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

a3w
a3w