شمالی بھارت

کانگریس، کرناٹک میں زبردست اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی: اشوک گہلوٹ

گہلوٹ نے کہا کہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ انتخابات بڑی اکثریت کے ساتھ جیتے جائیں گے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت انتخابات کے بعد اقتدار پر لوٹے گی۔

جئے پور: راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے منگل کے دن یقین ظاہر کیا کہ کانگریس، کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔ کرناٹک میں چہارشنبہ کے دن ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتائج کا 13 مئی کو اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

 گہلوٹ نے اُدے پور میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ انتخابات بڑی اکثریت کے ساتھ جیتے جائیں گے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت انتخابات کے بعد اقتدار پر لوٹے گی۔

انھوں نے کہا کہ جب عوام میں احساس پیدا ہوجائے تو کوئی (ہمیں) حکومت تشکیل دینے سے نہیں روک سکتا، چاہے یہ امیت شاہ رہیں یا نریندر مودی، پرواہ نہیں کہ کون آتا ہے۔ راجستھان میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں۔

چیف منسٹر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ان کی حکومت کی جانب سے چلائے گئے مہنگائی ریلیف کیمپس کا عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ اسکیم کے فوائد ہر استفادہ کنندہ خاندان کو پہنچیں۔

 قبل ازیں گہلوٹ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی اُدے پور میں آمد پر ان کا استقبال کیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر گووِند سنگھ دوتا سارا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔