حیدرآباد

تلنگانہ میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ کانگریس حکومت بنائے گی:شیوکمار

وزیراعظم کے ریمارکس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی عقل اور تجربہ کے ساتھ اس بات کو واضح کیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ چندرشیکھرراو، این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتے تھے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے واضح کیا کہ تلنگانہ کے عوام ریاست کی بہتری اور ترقی کیلئے تبدیلی چاہتے ہیں،ریاست میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ کانگریس حکومت بنائے گی۔انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس حکومت سے اوب گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

وہ بہتر حکمرانی والی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہوگا۔ این ڈی اے میں تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی شمولیت کیلئے کوششوں سے متعلق وزیراعظم کے ریمارکس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی عقل اور تجربہ کے ساتھ اس بات کو واضح کیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ چندرشیکھرراو، این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتے تھے۔