تلنگانہ

دس دن میں تلنگانہ میں کانگریس حکومت بنے گی، 15 ہزارروپئے کسانوں کودیئے جائیں گے:ریونت ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رعیتوبندھو اسکیم کی رقم کو تقسیم کرنے کی اجازت واپس لینے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رعیتوبندھو اسکیم کی رقم کو تقسیم کرنے کی اجازت واپس لینے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ ماما وزیراعلی چندرشیکھرراو اور بھانجہ وزیرصحت ہریش راو کا کسانوں کا بھلا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سوائے لالچ اورفخر کے رعیتو بندھو کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے کا وہ منصوبہ رکھتے تھے۔

اس کا ثبوت ہریش راؤ کے تبصروں سے سامنے آیا ہے۔اسی لئے کمیشن نے رعیتوبندھوکی رقم تقسیم کرنے کیلئے دی گئی اجازت کو منسوخ کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

جب تک ان کو گھر نہیں بھیجا جائے گا، کسانوں کو انصاف نہیں ملے گا۔ ریاست کے کسانوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

دس دنوں میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنے گی جس کے بعد 15ہزارروپئے کسانوں کو رعیتوبندھو کے تحت دیئے جائیں گے۔