حیدرآباد

کانگریس انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی: محمد علی شبیر

محمد علی شبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے گا۔کانگریس کی جانب سے جو یقین دہانیاں کی گئی ہیں، اس پر چارصدورنشین سے بات چیت کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اقلیتی طبقات کے مشیرمحمد علی شبیر نے کہا ہے کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کی ریاست میں 85فیصد آبادی ہے۔ کسی بھی طبقے سے انتخابات میں کیے گئے وعدے،ان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے گا۔کانگریس کی جانب سے جو یقین دہانیاں کی گئی ہیں، اس پر چارصدورنشین سے بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے دی گئی یقین دہانیوں پر ہم نے اپنے چار ورنشین سے بات چیت کی۔ایس سی اعلامیہ ملک ارجن کھرگے، بی سی اعلامیہ کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا، اقلیتی اعلامیہ سلمان خورشید نے جاری کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کی گئی 6ضمانتوں کو اندرون 100دن پورا کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ مختلف محکموں کے سکریٹریز کو طلب کریں گے اور ان سے مشاورت کی جائے گی۔