شمالی بھارت

کانگریس ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دے دے گی: امیت شاہ

بی جے پی نے ملک کو پہلا بااختیار پسماندہ ذات وزیراعظم دیا۔ مودی نے 71وزارتوں کے منجملہ 27 وزارتیں پسماندہ ذاتوں کو دیں۔ اکتوبر میں ممکنہ اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی کی نظریں پسماندہ طبقات پر ہیں۔

مہندر گڑھ(ہریانہ): مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کے دن کہا کہ کانگریس نے کرناٹک میں پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دے دیا۔ ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنی تو یہاں بھی ایسا ہی ہوگا۔ امیت شاہ ریاستی سطح کے پسماندہ طبقات سمیلن سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس

 ہریانہ میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ پسماندہ طبقات کی مخالف رہی۔ 1957ء میں او بی سی ریزرویشن کے لئے کاکا کالیکر کمیشن بنا تھا لیکن کانگریس نے اسے کئی سال تک لاگو نہیں کیا۔ 1980ء میں اندرا گاندھی نے منڈل کمیشن کو پرے رکھ دیا تھا۔

1990ء میں جب وہ متعارف ہوا تو راجیو گاندھی نے دو گھنٹے 43منٹ کی تقریر کرتے ہوئے او بی سی ریزرویشن کی مخالفت کی تھی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014ء میں وزیر اعظم بننے کے بعد مودی نے سارے ملک سے کہا تھا کہ ان کی حکومت دلتوں، غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی ہے۔

بی جے پی نے ملک کو پہلا بااختیار پسماندہ ذات وزیراعظم دیا۔ مودی نے 71وزارتوں کے منجملہ 27 وزارتیں پسماندہ ذاتوں کو دیں۔ اکتوبر میں ممکنہ اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی کی نظریں پسماندہ طبقات پر ہیں۔

 ریاست کی آبادی میں پسماندہ طبقات کا تناسب 27فیصد ہے۔ امیت شاہ کا تین ہفتوں میں یہ دوسرا دورہ ہے۔ ہریانہ میں اکتوبر 2014ء سے بی جے پی حکومت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہریانہ کی سرزمین چند چیزوں کے لئے جانی جاتی ہے۔

یہاں کی مائیں اپنے بیٹوں کو فوج میں بھیجتی ہیں۔ اسپورٹس میں ہندوستان کو ملنے والے میڈلس پر باریکی سے نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہر دس میڈلس میں سات ہریانہ کے نوجوانوں کو ملتے ہیں۔