ایشیاء

ریتا ایشور: پاکستان کی دوسری امیر ترین ہندو خاتون جو نہ صرف مشہور سیاستداں ہیں بلکہ پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں

پاکستان میں ہندوؤں کی اچھی خاصی آبادی امیر افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے امیر ترین ہندوؤں میں ریتا ایشور بھی شامل ہیں، جو ملک کی ایک مشہور سیاست دان ہیں۔

کراچی: ایک ایسے وقت جبکہ پاکستان انتہائی خطرناک معاشی بحران اور مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے، ملک کے چند امیر ترین افراد کی طرف دیکھیں تو اس میں آپ کو کئی ہندو نظر آئیں گے حالانکہ اس ملک میں اقلیتوں پر ’’ظلم و ستم‘‘ اور انہیں اصل سماجی دھارے میں شامل نہ کئے جانے کی متعصب رپورٹس اکثر آپ کی نظروں سے گذرتی رہی ہوں گی۔

پاکستان میں ہندوؤں کی اچھی خاصی آبادی امیر افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے امیر ترین ہندوؤں میں ریتا ایشور بھی شامل ہیں، جو ملک کی ایک مشہور سیاست دان ہیں۔

ریتا ایشور ایک خاتون سیاست دان اور پاکستان کی دوسری سب سے امیر ترین ہندو خاتون ہیں، جبکہ یہ ملک غالب طور پر اسلامی آبادی پر مشتمل ہے۔ ریتا ایشور پاکستان کی ایک مضبوط سیاسی شخصیت ہیں اور ملک میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کے امیر ترین سیاست دانوں میں سے ایک ہیں۔

ریتا ایشور جو پاکستان کی دوسری امیر ترین ہندو خاتون ہیں، 2013 سے 2018 تک پاکستان کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ کا ایوان زیریں) کی رکن رہ چکی ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ایف) کی لیڈر ہیں اور اپنی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں۔

پاکستان کی دوسری سب سے امیر ترین ہندو خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا شمار پاکستان کے امیر ترین سیاستدانوں میں بھی ہوتا ہے جن کی مجموعی دولت دیگر لیڈروں سے زیادہ ہے۔ ریتا ایشور کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے اور اس وقت ان کی عمر 42 سال ہے۔

اگرچہ ریتا ایشور کی صحیح مالیت کا علم نہیں ہے تاہم بہت سی میڈیا رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 30 کروڑ روپے ہے، جس سے وہ پاکستان کے امیر ترین ہندوؤں میں سے ایک شمار کی جاتی ہیں۔

پاکستان کے امیر ترین ہندو

ریتا ایشور پاکستان کی دوسری امیر ترین ہندو خاتون ہیں جبکہ نمبر 1 کا مقام سنگیتا نامی اداکارہ کو حاصل ہے۔ سنگیتا، پاکستان کی ایک معروف ب تجربہ کار اداکارہ ہیں اور خبروں کے مطابق ان کی سالانہ آمدنی 39 کروڑ روپے ہے۔

پاکستان میں کامیاب اور امیر ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ پاکستان میں سب سے امیر ہندو دیپک پروانی نامی ایک فیشن ڈیزائنر ہے جو کروڑ پتی ہیں اور پرتعیش طرز زندگی گزارتے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 71 کروڑ روپے ہے۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر دیپک پروانی کے رشتہ کے بھائی (کزن) نوین پروانی کا ہے جو ایک پیشہ ور اسنوکر کھلاڑی ہیں۔  ان کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ روپے ہے۔

a3w
a3w