اگزٹ پول مباحث میں حصہ لینے پر کانگریس کا 24گھنٹوں کے اندر یوٹرن
کانگریس نے 24گھنٹوں کے اندر یوٹرن لیا ہے اور اگزٹ پول مباحث پر اپنا فیصلہ الٹ دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے ایکس پر بتایا کہ پارٹی نے اب اگزٹ پول مباحث میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس نے 24گھنٹوں کے اندر یوٹرن لیا ہے اور اگزٹ پول مباحث پر اپنا فیصلہ الٹ دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے ایکس پر بتایا کہ پارٹی نے اب اگزٹ پول مباحث میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اسے بی جے پی اور پہلے سے طے شدہ اگزٹ پولس کے اس کے ایکو سسٹم کو بے نقاب کرنے کا ایک موقع بھی قرار دیا۔
کھیڑا نے لکھا کہ انڈیا بلاک کی جماعتوں نے میٹنگ کی اور فیصلہ کیا کہ بی جے پی اور پہلے سے طے شدہ اگزٹ پولس کے اس کے ایکو سسٹم کو بے نقاب کیا جائے۔
اگزٹ پولس میں حصہ لینے کے فوائد اور نقصانات پر غور کرنے کے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انڈیا اتحاد میں شامل جماعتیں آج شام ٹی وی پر اگزٹ پول مباحث میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ پارٹی نے قبل ازیں اگزٹ پولس میں حصہ نہ لینا کہ فیصلہ کیاتھا جس پر بی جے پی نے اسے طنز کانشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔