پنشن کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، جلد مل سکتی ہے راحت
نئی پنشنوں کے منتظر افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آی ہے حکومت نئی پنشنوں کی تقسیم کے بارے میں اہم فیصلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) نئی پنشنوں کے منتظر افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آی ہے حکومت نئی پنشنوں کی تقسیم کے بارے میں اہم فیصلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حالانکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دسہرہ سے نئی پنشنیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک ان کی تقسیم شروع نہیں کی گئی ہے۔
اب اطلاعات کے مطابق حکومت نے اہل مستحقین کو نئی پنشنیں فراہم کرنے کے معاملے میں فیصلہ کرنے کی تیاری کرلی ہے اور ترجیحی بنیاد پر مرحلہ وار رعیتو نہیں بلکہ ’چے یوتا پنشنوں‘ کی تقسیم کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ حکام نے درخواستوں کی جانچ کے بعد 4.6 لاکھ افراد کو اہل قرار دیا ہے۔
ان میں تقریباً 2.5 لاکھ بیوائیں، ایک لاکھ سے زیادہ معذور افراد، 50 ہزار تنہا خواتین، 30 ہزار تاڑی نکالنے والے تاسندے اور تقریباً 44 لاکھ افراد کو چے یوتا پنشنیں فراہم کی جارہی ہیں، جن میں تقریباً 5 لاکھ معذور افراد شامل ہیں، جنہیں ہر ماہ 4,016 روپے دیے جاتے ہیں، جبکہ دیگر پنشن یافتگان کو ماہانہ 2,016 روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔
ان تمام پنشنوں پر حکومت تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ تاہم، نئی درخواستیں دینے والے تنہا خواتین، بیواؤں، ہینڈلوم بْنکروں اور تاسندوں کو ابھی نئی پنشنیں ملنا باقی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حکومت اپنے وعدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور 7 دسمبر کو حکومت کے قیام کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی پنشنوں کی تقسیم شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔