بی سی ریزرویشن کا تعین کرنے، ذاتوں کی گنتی کا سروے ظاہر نہ کرنے کی سازش:کویتا
حکومت ان مقامات پر ریزرویشن طے کرنا چاہتی ہے جہاں سے اسے فائدہ پہنچے۔ مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کی تاریخیں اعلان کرنے سے پہلے ذات گنتی کے سروے کی تفصیلات شائع کرکے حکومت کو اپنے ارادوں کا پتہ دینا چاہیے۔
حیدرآباد: بی آرایس کی معطل لیڈر و تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدرکے کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی کانگریس حکومت بی سی ریزرویشن کا تعین کرنے کی کوششوں میں ذاتوں کی گنتی کا سروے ظاہر کئے بغیر سازش کر رہی ہے۔
حکومت ان مقامات پر ریزرویشن طے کرنا چاہتی ہے جہاں سے اسے فائدہ پہنچے۔ مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کی تاریخیں اعلان کرنے سے پہلے ذات گنتی کے سروے کی تفصیلات شائع کرکے حکومت کو اپنے ارادوں کا پتہ دینا چاہیے۔
اگر انتخابات جلدی جلدی کروا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی تو یہ بی سی طبقات کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہوگا۔ ذات گنتی کی تفصیلات ہر گاؤں /پنجایت کے حساب سے جاری کی جائیں۔
بی سی ریزرویشن میں اضافہ کے لئے تلنگانہ جاگروتی شروع سے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور ریزرویشن میں اضافہ حاصل ہونے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔کویتا نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔