حیدرآباد

حلقہ ٹیچرس کا الیکشن: بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی فاتح

بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی نے جمعہ کے روز تلنگانہ قانون ساز کونسل کی محبوب نگر۔ حیدرآباد۔ رنگاریڈی کی نشست کیلئے منعقدہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی نے جمعہ کے روز تلنگانہ قانون ساز کونسل کی محبوب نگر۔ حیدرآباد۔ رنگاریڈی کی نشست کیلئے منعقدہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ریڈی نے درکار 12709 کا کوٹہ عبور کرتے ہوئے 13436 ووٹ حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی۔ اے وی این ریڈی کو 21ویں راونڈ کی گنتی کے بعد فاتح قرار دیا گیا۔ انہوں نے قریبی حریف پی آر ٹی یو کے، جی چنا کیشو ریڈی کو شکست دے دی۔

اے وی این ریڈی نے بی جے پی کی اساتذہ تنظیم کے امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر پرینکا آلہ کے مطابق الیکشن میں جملہ25,868 ووٹ ڈالے گئے کسی بھی امیدوار کو کامیابی کیلئے12709 ووٹ حاصل کرنا ضروری تھا۔

پہلی ترجیحی ووٹوں میں کسی بھی امیدوار نے 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کئے جس کے بعد دوسری ترجیحی کے ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی۔ اسی انتخابی میدان میں 21 امیدوار موجود تھے تاہم19 امیدواروں کی شکست (صفایا) کے بعد جمعرات کی شب ووٹوں کی گنتی کا عمل روکدیا گیا تھا۔

اے وی این ریڈی کو اپنے قریبی حریف چنا کیشوریڈی پر943 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔ حلقہ ٹیچرس کے 9اضلاع میں 13 مارچ کو راے رہی ہوئی۔ 29,720 کے منجملہ90فیصد راے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا۔