تلنگانہ

تلنگانہ کی اہم ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر، مرکز نے تقریباً 200 کروڑ کی لاگت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا

تلنگانہ کی اہم ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کے حصہ کے طور پر مرکز نے پائپ لائنوں، کیبلوں، کھمبوں وغیرہ کو ہٹانے کے لیے تقریباً 200 کروڑ کی لاگت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اہم ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کے حصہ کے طور پر مرکز نے پائپ لائنوں، کیبلوں، کھمبوں وغیرہ کو ہٹانے کے لیے تقریباً 200 کروڑ کی لاگت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے نیشنل ہائی ویز کارپوریشن کے عہدیداروں کو اس کی ہدایت دی ہے۔

اس فیصلے سے ریاستی حکومت اضافی بوجھ سے بچا گئی۔ سڑک کے لیے درکار اراضی کے حصول کی لاگت مرکزی اور ریاستی حکومتیں یکساں طور پر برداشت کریں گی۔

نیشنل ہائی ویز کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ریجنل رنگ روڈ کے شمالی حصہ کے لیے اراضی کے حصول کا معاملہ ختم ہونے کے بعد تعمیراتی کام کے لیے ٹنڈرس طلب کرنے کا کام اپنے آخری مرحلے میں پہنچ جائے گا۔