تلنگانہ

جی ایچ ایم سی میں کاسٹ سرو ے پہلا مرحلہ 95 فیصد مکمل

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے تحت 6 نومبر سے شروع ہوے جامع گھریلو کاسٹ سروے کا پہلا مرحلہ 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے تحت 6 نومبر سے شروع ہوے جامع گھریلو کاسٹ سروے کا پہلا مرحلہ 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

اس سروے کا مقصد 29,58,277 گھرانوں کا احاطہ کرنا ہے جن میں سکندرآباد کنٹونمنٹ کا علاقہ بھی شامل ہے۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں کہا گیا کہ اب تک، 84.44 فیصد متوقع گھرانوں میں سے 22,62,230 گھروں کا سروے کیا جا چکا ہے، اور موجودہ گھروں میں سے 95 فیصد کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے کل 19,722 شمار کنندگان کو تعینات کیا گیا تھا، جن میں سے ہر ایک کو 150 گھروں کے سروے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 1,728 سپروائزر اس عمل میں مصروف ہیں۔

پہلے مرحلہ کے دوران، شمار کنندگان نے تین دنوں میں اپنے تفویض کردہ بلاکس میں گھروں کی فہرست تیار کی اور ہر سروے شدہ گھر پر شناختی اسٹیکرز چسپاں کر دیے ہیں۔ اب تک کاسٹ سروے کے تحت جی ایچ ایم سی نے 95 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

ہفتہ سے سروے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکاہے جس میں شمار کنندگان خاندان کے افراد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں گے بشمول سماجی اور معاشی حیثیت، روزگار، تعلیم، سیاسی اور ذات سے متعلق ڈیٹاحاصل کریں گے۔